کوئٹہ، نصیر آباد اور پشاور میں کارروائی،6دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ + پشاور (اے اےن اےن+ صباح نیوز) سکیورٹی فورسز اور پولےس نے کوئٹہ اور نصیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے خطرناک اسلحہ برآمد کرلےا جبکہ پشاور میں بھی ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اےف سی ترجمان کے مطابق حساس اداروں کی مدد سے ایف سی نے سبزل روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کوگرفتارکرکرلیا۔ دریں اثناءنصیرآبادکے گوٹھ زیارت قبیلہ شاہ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپاﺅنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور 4دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب جمعہ کے روز بلوچستان کے سمندری علاقے گوادر مےں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے لےاری گےنگ مےں شامل 2 ملزموں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردےا۔ ادھر پشاور میں محکمہ انسداد ہشتگردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور دہشتگرد محمد کریم کو گرفتارکرلیا۔ جس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے نواح میں کارروائی کی گئی جس دوران محمد کریم نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ جس نے 2009 ءمیں تاج آباد چیک پوسٹ پشتخرہ پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں دو پولیس کانسٹیبلز شہید ہوئے تھے۔ ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
6دہشت گرد گرفتار