لاڑکانہ : چلڈرن ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے ایک دن میں 3 نومولود دم توڑ گئے
لاڑکانہ (آن لائن) لاڑکانہ کے چلڈرن ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے ایک دن میں تین نومولود بچے دم توڑ گئے ۔ جمعہ کے روز لاڑکانہ کے چلڈرن ہسپتال میں آکسیجن ختم ہوگئی جس سے ایک ہی دن میں تین نومولود بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بچوں کے والدین اور عزیز واقارب نے ہسپتال انتظامیہ اور سندھ حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور ہسپتال میں صحت کی ناقص سہولیات اور دواﺅں و آلات کی کمی پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور سندھ حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
بچے/ جاں بحق