• news

نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں پاکستان سنجیدگی کا مظاہرہ کرے: بھارت

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم پاکستان کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت خطے کے تمام ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کو دونوں ممالک کے مشیر داخلہ کے درمیان ملاقات کی تجویز دے دی ہے ہم نے کہاہے کہ 23 اور 24 اگست کو پاکستان اور بھارت کے مشیر قومی سلامتی نئی دہلی میں ملاقات کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔
بھارت

ای پیپر-دی نیشن