جعلی ادویات بنانے، بیچنے پر 10 سال قید، 50 لاکھ تک جرمانہ پنجاب ڈرگ ترمیمی آرڈیننس جاری
لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پنجاب ڈرگز ترمیمی آرڈیننس 2015 جاری کردیا‘ جعلی اور ملاوٹ شدہ اشیا درآمد کرنے، بنانے اور بیچنے والوں کو 10سال قید اور 50لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔ پنجاب ڈرگز ترمیمی آرڈیننس کے تحت جعلی ادویات بنانے اور بیچنے پر براہ راست ایف آئی آر درج کی جاسکے گی، رجسٹرڈ نام کے ساتھ یا غلط وارنٹی دینے والے کو بھی7 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ کیا جاسکے گا، آرڈیننس کے تحت حکومت ایک یا زیادہ پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ قائم کرسکے گی۔ جعلی ادویات کی شکایت پر تفتیشی افسر، پولیس انسپکٹر کے ساتھ مل کر کوالٹی بورڈ کو جوائنٹ انوسٹی گیشن رپورٹ جمع کرا سکے گا۔