• news

پشاور: 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال مجموعی تعداد 29 ہو گئی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق نواحی علاقے امڑ بالا میں 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال خیبر پی کے میں پولیو کے 13کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 8 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے مجموعی طور پر رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 29 ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن