بھارتی گجرات کے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے پر جرمانہ عائد
احمد آباد (اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات کے حکام نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے والوں پر جرمانہ عائد کر دیا۔ ریاستی حکومت کے مطابق معقول وجہ بتائے بغیر بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے میں ناکام رہنے والے ہر شخص کو 100 روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ اسی طرح بھارت میں پہلی مرتبہ ووٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اب توقع کی جا رہی ہے مودی دیگر ریاستوں میں بھی ووٹ ڈالنے کو لازم کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارت میں گزشتہ سال جنرل انتخابات کے دوران ووٹرز کی تعداد 55 کروڑ 10 لاکھ تھی اور ٹرن آئوٹ 66.38 فیصد رہا تھا۔ گجرات میں اس سال اکتوبر میں 487 میونسپلیٹیوں اور دیگر اضلاع میں الیکشن متوقع ہے۔