• news

جلالپور بھٹیاں، جھنگ، ساہیوال اور پاکپتن میں 3 لڑکیوں سمیت 5 خواتین سے زیادتی

جلالپور بھٹیاں/ قصور (نامہ نگاران) جلالپور بھٹیاں، قصور، جھنگ، ساہیوال، پاکپتن میں 3 لڑکیوں سمیت 4 خواتین، ایک لڑکے سے زیادتی کی گئی۔ جلالپوربھٹیاں کے نواحی گائوں دلو کلاں کے محمد نواز کی بہن کنیز بی بی جلالپور بھٹیاں کے نواحی گائوں ٹھٹھہ مہمان میں اپنی بہن عذرا پروین کو ملنے جا رہی تھی راستے میں تین مسلح افراد ریاض، اسماعیل اور رفاقت گن پوائنٹ پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لئے گئے۔ رفاقت علی زبردستی زیادتی کرتا رہا۔ موقع ملنے پر کنیز بی بی اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہوکر تھانہ جلالپوربھٹیاں اپنے بھائی کے ہمراہ پہنچ گئی۔ قصور میں مقدمہ کے مدعی محمد یونس نے بتایا ملزم شمعون اس کے بھائی (ا) کو زبردستی قریب کھیتوں میں لے گیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں جھنگ‘ ساہیوال اور پاکپتن میں 2 لڑکیوں سمیت 4 خواتین سے زیادتی کی گئی۔ قصبہ پیر عبدالرحمن کے منظور حسین نے پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے گذشتہ روز رات نیئر نے مبینہ طور پر اس کی بیٹی مسماۃ (پ۔ م) سے زبردستی زیادتی کی۔ ساہیوال میں چک نمبر 59 جی ڈی میں (ش۔ب) کو ظفر وغیرہ ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ چک نمبر 59جی ڈی سے ذاکر حسین وغیرہ چار ملزمان نے منظوراں بی بی کی شادی شدہ بیٹی (ت) کو اغوا کر لیا اور نامعلوم جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں پاکپتن کے گاؤں 38/K.B کے ممتاز احمد کی ہمشیرہ (ا) بی بی کو عبدالستار نے ساتھی کی مدد سے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن