• news

نیب اور ایف آئی اے سندھ حکومت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں : خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سندھ حکومت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں، ایسی مداخلتوں سے نفرتیں بڑھتی ہیں۔ ایم کیو ایم کا بھارت کو خط ناقابل قبول ہے۔ پرویز مشرف کے دور میں کرپشن پروان چڑھی۔ عمران خان کو عوامی معاملات پر سیاست کرنی چاہئے۔ الطاف حسین کے بیان پر ہر پاکستانی کو دکھ ہوا ہے۔ مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ پارلیمنٹ میں عوامی مفاد پر بات ہونی چاہئے۔ ایم کیو ایم کا بھارت کو خط ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا بھارت نے جارحیت کی تو ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے۔ حکمران آتے جاتے رہتے ہیں سب کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ نیب اور ایف آئی اے کرپشن کے خلاف دیگر علاقوں میں کام کیوں نہیں کر رہی؟

ای پیپر-دی نیشن