اسلام آباد: نیب ہیڈ کوارٹر میں 2 بیورو کریٹ خواتین لڑ پڑیں
اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈ کوارٹر میں دو بیوروکریٹ خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔ ڈی جی نیب آگاہی و روک تھام کرپشن عالیہ رشید نے غصے میں آکر ایڈیشل ڈائریکٹر نزہت کے منہ پر فائل دے ماری۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نزہت نے داد رسی کیلئے چیرمین نیب کو درخواست دے دی۔ حملہ آور ڈی جی عالیہ رشید کے رویہ کے خلاف ارکان پارلیمنٹ اور ملازمین بھی شکایت کر چکے ہیں۔ چیئرمین کے نام دی گئی درخواست میں نزہت نے بتایا عالیہ رشید نے مجھ پر الزام لگایا ہے میں چھٹی پر تھی اورجب میں نے ثبوت دیئے میں ڈیوٹی پر تھی تو اس نے طیش میں آکر فائل مجھے دے ماری۔ لڑائی کی آوازیں سن کر نیب کے ملازمین اکٹھے ہوگئے اور دونوں کے درمیان بیچ بچائو کرادیا۔ آن لائن کو یہ بھی معلوم ہواہے ڈی جی عالیہ رشید جوکہ ایم این اے ہاسٹل میں واک کرتی تھیں تو انہوں اپنی موجودگی میں کسی دوسرے کو واک کرنے سے منع کردیا تھا ۔