• news

کوہاٹ کی دو عدالتوں نے الطاف کو اشتہاری قرار دیدیا‘ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

کوہاٹ (آئی این پی) کوہاٹ کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں الطاف حسین کو عدالت سے اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے۔ پولیس نے مقامی عدالت سے ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری حاصل کرتے ہوئے کاروائی روپوشی مکمل کرلی۔ 14اور 15جولائی کوکوہاٹ پولیس تھانہ جرما اور تھانہ محمد ریاض شہید میں سعید خان اور نورمعین نامی شہریوںکی مدعیت میں درج مقدمات میں الطاف حسین کو ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن