• news

قصور واقعہ شرمناک ہے: شجاع خانزادہ فریقین کا مک مکا، میڈیا خوامخواہ اچھال رہا ہے: رانا ثنائ‘مجرم کٹہرے میں لائے جائیں سعد رفیق، بلال یٰسین، زعیم قادری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ/ خصوصی رپورٹر) وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ قصور میں بچوں سے زیادتی کا کیس شرمناک اور خوفناک ہے۔ واقعہ ہوا ہے، تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ویڈیو سکینڈل کے ثبوت آگئے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، ملزمان کو پکڑ رہے ہیں ملزمان کو عبرتناک سزا دیں گے۔ تحقیقات سب کے سامنے لائیں گے ایک گروپ اس سکینڈل کو اُچھال اور ایک دبا رہا ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق‘ کامران مائیکل‘ صوبائی وزیر بلال یٰسین‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد‘ حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے قصور میں پیش آنیوالے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہئے۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بچوں سے زیادتی سکینڈل پر کہا ہے کہ فریقین کا مک مکا ہے میڈیا خوامخواہ اچھال رہا ہے۔ آج کا واقعہ نہیں‘ سلسلہ 10 سال سے جاری ہے۔ فریقین پرچے کٹواتے رہے ہیں کئی بار زیادتی کا شکار خود بھی زیادتی کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن