• news

موبائل کمپنیوں نے اڑھائی کروڑ سے زائد غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دیں

اسلام آباد (اے پی پی) موبائل سمز کی بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کے بعد موبائل کمپنیوں نے 25.375 ملین غیر تصدیق شدہ سمزکو بند کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال 2013-14ء کے اختتام پر ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 139.98 ملین تھی جبکہ گذشتہ مالی سال 2014-15ء کے خاتمہ پر ان کی تعداد 114.75 ملین تک کم ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن