• news

خفیہ معلومات ’’انٹرنیٹ‘‘ پر رکھی جائیں بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان کے ’’جاسوس کبوتر‘‘ کی ’’گرفتاری‘‘ کے بعد بھارت کی وزارت داخلہ نے وزارت دفاع‘ خارجہ‘ سول ایسوسی ایشن اور وزارت خزانہ کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انکو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خفیہ معلومات انٹرنیٹ سے ہٹا کر ’’انٹرنیٹ‘‘ میں رکھیں کیونکہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ان معلومات کی تلاش میں ہیں اور وہ حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انٹیلی جنس ایجنسیاں دفاعی اداروں کے ہیڈکوارٹرز سے خفیہ معلومات پر حملہ آور ہو سکتی ہیں۔ پاکستان انٹیلی جنس ایجنسیاں بھارتی دفاعی رازوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن