• news

ملتان سنٹرل جیل میں قتل کےمجرم کو پھانسی، دنیا پور میں سپرد خاک

ملتان ‘ دنیا پور(نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) سنٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا پھانسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے دنیا پور کے رہائشی غلام شبیر کع سپرد خاک کر دیا گیا۔نے سال 2000 میں سرائے سدھو کے علاقے میں فائرنگ کرکے ظفر کو قتل کر دیا تھا عدالت کی جانب سے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد غلام شبیر کو گزشتہ روز پھانسی دے دی گئی پھانسی کے موقع پر غلام شبیر کا والد فیض‘ کزن محمد رفیق اور ارشاد سنٹرل جیل کے باہر موجود تھے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مدعی سے صلح کرنے کی کوشش کی گئی صلح کے لئے مدعی کو 50 لاکھ روپے اور دو مربع زمین کو پیشکش کی اور معافی کا مطالبہ کیا مگر صلح کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں پھانسی کے بعد غلام شبیر کے والد فیض بخش اور دیگر ورثاءاس کی میت دنیا پور کے وارڈ نمبر 5 میں واقع اپنے آبائی گھر لیکر آئے جہاں اس کو نماز جنازہ کے بعد قبرستان جوئیاں والا میں سپرد خاک کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ پھانسی پانیوالے مجرم کا خاندان دنیا پور سے نقل مکانی کرکے جہانیاں کے علاقے زور کوٹ میں اپنے رشتہ دار وں کے ساتھ رہائش پذیرتھا۔
پھانسی

ای پیپر-دی نیشن