• news

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی برطرفی کا حکم، کیس نیب بھیجنے کی منظوری

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی اردو یونیورسٹی ، اسلام آباد کی سینیٹ کا 28 واں اجلاس جاوید اشرف ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کی زیر صدارت ہوا۔ ریویو پینل جس کی سربراہی ریٹائرڈ جسٹس حاذق الخیری کر رہے تھے، انکوائری رپورٹ پیش کی گئی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال بحیثیت وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کرپشن ، اختیارات کے غلط استعمال ، کروڑوں روپے کی خورد برد کرنے میں ملوث پائے گئے جس کی بنیاد پر سینیٹ کے تمام ارکان نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور ان پر لگنے والے الزامات کی روشنی میں ڈاکٹر ظفر اقبال کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دئےے اور نیا وائس چانسلر لگانے کے لئے ڈاکٹر محمد قیصر، پروفیسر سلیمان ڈی محمد اور پروفیسر ڈاکٹر پروین کے نام صدر / چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کو منظوری کے لئے ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ سینیٹ نے ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف تمام کیسز نیب اور ایف آئی اے کو فوری طور پر بھیجنے کی منظوری دی گئی اور ڈاکٹر ظفر اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے فوری طور پر کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے۔

برطرف

ای پیپر-دی نیشن