ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت ان ڈور آؤٹ ڈور سرویلنس کر رہی ہے: ڈی سی او
لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر کے تمام ٹا ئونز میں انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت اِن ڈور آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جا ری رکھے ہوئے ہے اور انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں مو جود حساس مقامات کے ساتھ ساتھ گھروں میںبھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی او کی زیر صدارت جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس ٹائون ہال میںمنعقد ہوا۔اجلاس میں رینجرز، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، ریسکیو، پولیس، تعلقات عامہ، آثار قدیمہ، سپیشل برانچ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ تمام ٹائونز، شہر کی اہم عمارتوں اور اہم شاہرائوں پر قومی جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ ڈی سی او لاہور نے تمام ٹائونز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ٹائون کے ایک اہم چوک میں ایک ہفتہ تک کیمپ لگا ئیں جس میں ملی نغے چلائے جائیں۔