مسائل سے نجات کیلئے کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے: محمودالرشید
لاہور ( سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کا غر یبوں پر ڈرائون حملہ ہے۔ ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے کر پٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے‘پنجاب میں حکو مت کے ناقص اور غیر معیاری پر وگرام اور تر قیاتی منصوبے عوام اور خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں۔ حکمرانوں کی بیڈ گورننس نے نہ صرف ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم کی انتہا ہے حکومت اس اضافے کو فوری طور پر واپس لے۔