میرا بیٹا ملزموں کی بلیک میلنگ پر چوری کرکے رقم دیتا رہا، عاق کرکے پچھتا رہا ہوں: عید محمد
قصور (نوائے وقت رپورٹ) زیادتی کے شکار ایک لڑکے باپ نے رونگٹے کھڑے کردینے والا انکشاف کرتے کہا کہ میرا بیٹا بلیک میلنگ کے باعث پیسے چوری کرکے ملزموں کو دیتا رہا۔ باپ عید محمد کے مطابق لڑکا شرمندگی اور خوف کے باعث ہمیں خود پر ہونے والا ظلم نہ بتا سکا۔ لڑکے کو چوری چکاری کا عادی سمجھ کر عاق کردیا، اب صورتحال واضح ہونے پر بہت پچھتاتا ہوں، جس وقت عاق کیا میرے بیٹے کی عمر صرف 14برس تھی، اب میرے بیٹے کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے؟ بیٹے سے اپیل کرتا ہوں کہ گھر واپس آجائے۔
عید محمد