• news

متاثرین سیلاب کے لیے حکومتی امداد

مکرمی! حکومت متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہے۔ حکومت کی جانب سے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور گھروں کی تعمیر کے لیے ڈھائی ڈھائی لکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس اعلان پر عمل کب تک ہو گا وہ اپنی زندگیاں اپنے گھر بار بار پہلے جیسے کب تک بنائیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر ہر آنے والی حکومت نے اپنے دور میں ایک بھی ڈیم بنوایا ہوتا تو آج اتنی جانوں کا نقصان نہ ہوتا یہ پانی استعمال میں لا کر موجودہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا تھا۔ اس لئے ہمارے حکمران ہر صورت ڈیموں کی تعمیر شروع کریں۔ (عاقب حسین، لاہور۔0321-5019705

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن