• news

سنگا پور میں آزادی کی پچاسویں سالگرہ منائی گئی،آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

سنگاپورسٹی(این این آئی)سنگاپورمیں آزادی کی پچاسویں سالگرہ منائی گئی،اس موقع پر شاندارجشن منانے کا اہتمام کیاگیاتھا،جبکہ آتش بازی کا بھی شاندارمظاہرہ کیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور 9 اگست 1965 کو ایک آزاد اور خود مختار مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا تھا۔ اس سال 9 اگست کو اس چھوٹے سے ایشیائی ملک نے اپنی بے مثال ترقی اور خوش حالی کے پچاس برس مکمل ہونے کا جشن منا یا۔شہری ریاست نے اپنی گولڈن جوبلی کا جشن بھی شاندار طریقے سے منایا،اس موقع پر ہونے والی تقریبات میں مسلح افواج کی پریڈ اور آتش بازی کا شاندار مظاہر کیاگیاجبکہ ساتھ ساتھ سنگاپورکے بانی آنجہانی لی کوآن یوکی زندگی پر مبنی دستا ویزی فلم دکھا کر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن