• news

ساہیوال: بیوی سمیت 3 افراد کے قاتل کو پھانسی مؤخر

ساہیوال (نامہ نگار) بیوی سمیت 3 افراد کے قتل کے مجرم کو آج دی جانے والی پھانسی عارضی طور پر مؤخر ہو گئی۔ تفصیلات مطابق مجرم محمد اکرم نے عارف والا میں 2002ء میں خاندانی رنجش کی بنا پر اپنے ایک عزیز عبدالعزیز، اس کی بیوی کوثر اور اپنی بیوی سکینہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد 25 جون 2003ء کو ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہو نے پر محمد اکرم کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ سزا کیخلاف ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور صدر پاکستان نے رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں تھیں۔ مجرم کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا تاہم مدعیوں کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن نے مجرم کی پھانسی کو عارضی طور پر موخر کر دیا ہے۔اس سے قبل ملزم کے دو مرتبہ ڈیتھ وانٹ جاری ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن