• news

انڈس ہائی وے پل قمبر پر کوچ الٹنے سے 7افراد جاں بحق، 27 زخمی

شادن لُنڈ(نامہ نگار) انڈس ہا ئی وے پُل قمبر پر کو چ کے اُلٹنے سے چار بچوں سمیت سات افراد موقع پر جاں بحق، 27سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حا لت تشویش ناک ہے۔ تفصیل کے مطا بق بو نیر سوات سے کو چ کراچی جا رہی تھی کہ گذشتہ رات انڈس ہائی وے پُل قمبر پر تیز رفتاری کے با عث موڑ کا ٹتے ہوئے روڈ کے نزدیک رکھے ہو ئے کھو کھوں سے جا ٹکرائی اور اُلٹ گئی ۔کو چ کی چھت پر بھی سوا ریاں بیٹھی ہو ئی تھیں ایک زور دار دھما کہ ہوا۔حادثے میںچار بچوں سمیت سات افراد جن میں احمد دین، محمد شا ہیر، نا صر خان، شیان،الویرہ ، حبیبہ جویریہ موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ 27 افراد جن میں خوا تین بچے بھی شا مل ہیں شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے اکثریت کی حا لت تشویش نا ک بتا ئی جا تی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن