• news

اوکاڑہ چھاؤنی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر حساس ادارے کے ملازم کو گولی مار کر قتل کر دیا

اوکاڑہ چھاؤنی (نامہ نگار) ڈاکوؤں نے مزاحمت پر حساس ادارے کے ملازم محمود الحسن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گیمبر پاکپتن روڈ چک نمبر21فور ایل کے قریب ناکہ لگائے ڈاکو راہگیروں کو روکتے سڑک سے دور ویرانے میں لے جا کر باندھ دیتے۔ اس دوران ڈاکوؤں نے دو خواتین سمیت چار افراد کو ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون سے محروم کر دیا۔ اس دوران حساس ادارے کا ملازم محمود الحسن بھی موٹر سائیکل پر گاؤں 22 فور۔ایل واپس جا رہا تھاکہ ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا اس دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے یا پہچانے جانے کے خوف سے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پندرہ منٹ کے وقفے کے بعد ملگدہ ساہیوال روڈ تھانہ یوسف والا کے علاقے میں نصف درجن نقاب پوش ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر راہگیروں کو پکڑنا اور ویرانے میں لے جا کر باندھ کر لوٹنا شروع کر دیا۔ 11افراد کو نقدی و موبائل فونز اور موٹرسائیکل سے محروم کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن