• news

شباب ملی 13اگست کی رات لاہور میں جیوے پاکستان یوتھ ریلی نکالے گی، سراج الحق میزبان ہونگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی صدر شباب ملی پاکستان زبیر احمد گوندل کی زیرِ قیادت رسل خان بابر، سیکرٹری جنرل ۔احمد سلمان بلوچ، نائب صدراور فرید رزاقی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پر مشتمل وفد نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے منصورہ لاہور میں ملاقات کی ۔نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔شباب ملی کے رہنماؤں نے 14اگست یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والی جیوے پاکستان یوتھ ریلیوں پربھی بریفنگ دی۔جسے سراج الحق نے سراہتے ہوئے 13اگست کی رات لاہور جبکہ 14اگست کے دن پشاور اور فاٹا میں ریلیوں میں شرکت کی حامی بھر لی۔

ای پیپر-دی نیشن