• news

لاہور کے کشمیری مہاجرین مفاد پرست لوٹوں کو مسترد کردینگے غلام عباس میر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ویلی ٹو لاہور سے آزاد کشمیر اسمبلی کیلئے امیدوار غلام عباس میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کرپٹ لوگ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اب مزید عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، لاہور کے کشمیری مہاجرین مفاد پرست لوٹوں کو مسترد کردے گی اور مسلم لیگ ن شاندار کامیابی حاصل کرے گی 

ای پیپر-دی نیشن