• news

قصور واقعہ بدترین دہشتگردی، کیس فوجی عدالتوں میں چلایا جائے : علامہ احمدلدھیانوی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ قصور واقعہ بدترین دہشت گردی ہے، انتظامیہ اور حکومت پر طمانچہ ہے،کیس فوجی عدالتوں میں چلایا جائے، ایسے واقعات اللہ کے عذاب کو دعوت دیتے ہیں۔ ایسے واقعات اسلامی تعلیمات کے منافی اور ناقابل معافی جرم ہے، ننھے پھولوں سے زیادتی اور اس کے ویڈیو کلپس بنانا دہشت گردی کے زمرہ میں آتے ہیں،ایسے عناصر معاشرے کے لیے ناسورکی حیثیت رکھتے ہیں جن کو نشان عبرت بنانا انتہائی ناگزیرہے۔

ای پیپر-دی نیشن