• news

وزیراعظم نعلین پاک کی چوری کی ازسرنو تحقیقات کرائیں: ممتاز اعوان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان، پیر سلمان منیر، پیر ولی اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد نعیم بادشاہ، ایس اے جعفری و دیگر نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ اوقاف کی زیر تحویل بادشاہی مسجد تبرکات گیلری سے چورائے گئے نعلین پاک کی چوری کی از سرنو تحقیقات کرائیں اور اس کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کریں اور محکمہ اوقاف کی بڑی مچھلیوں کے ساتھ چوری کے موقع پر برونائی جانیوالے اوقاف کے وفد کو بھی شامل تفتیش کریں تو نعلین مبارک بازیاب اور اس کے چور مل سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن