مانگا منڈی : سکیورٹی کی عدم فراہمی پر سول ہسپتال کے عملے کا کام سے انکار ایس ایچ او کا اپنے گارڈ رکھنے کا مشورہ
مانگا منڈی (نامہ نگار) سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سول ہسپتال کے عملہ نے کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ ہسپتال کے عملہ ذوالفقار، مصطفی، بلال اور مجتبی وغیرہ نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کے معمول کی وجہ سے مقامی شہری اکثر احتجاجی مظاہرے کے علاوہ ہسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کرتے ہیں اور عملہ کو حراساں کیا جاتا ہے ۔ اس لئے پولیس سکیورٹی فراہم کرے ورنہ یہ ہڑتال جاری رہے گی۔ اس سلسلہ میں متعلقہ ایس ایچ او میاں عطا اللہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال اپنے سکیورٹی گارڈ رکھے ۔