پنجاب یونیورسٹی نے 7امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے صادق حسین ولد محمد صدیق کوکیمیکل انجینئرنگ، نسیم احمد یٰسین ولد محمد یٰسین کوایگریکلچرل سائنسز، سعدیہ ایاز دختر سلطان احمد ایاز کوہوم اکنامکس، سیدہ ثمرہ جعفری دختر سید نذیر اقبال جعفری کومالیکیولر بائیولوجی اور ساجد علی ولد عبد الغفور کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں پنجاب یونیورسٹی نے امجد عباس خان ولد کرم حسین کو پاکستان سٹڈیز کے مضمون میں اور محمد اسلام ولد محمد اکرم فارما سیوٹیکل کمیسٹری (فارمیسی) کے مضمون میں پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دیں۔