یوسی 263باٹھ میں پی ٹی آئی کا چیئرمین چودھری نذیر، وائس چیئرمین کیلئے رانا صادق کو ٹکٹ دینے کا اعلان
مانگا منڈی (نامہ نگار) پاکستان کے پاس بے شمار وسائل کے باوجود پاکستان بے شمار مسائل کا شکار ہے او ر ان وسائل پر چند لوگوں نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ ہم اقتدار میں آکر لوگوں کی بھلائی اور فلاح کیلئے کام کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ 128کے رہنمائوں حاجی کرامت کھوکھر، سردار کامل عمر ، چوہدری خالد محمود گجر اور ظہیر عباس کھوکھر نے یو سی 263 باٹھ میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔