• news

کالعدم تنظیم کے دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر آئی جی پنجاب کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی

لاہور (سپیشل رپورٹر) دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ آئی جی سٹاف کے ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کو انکے موبائل فون پر ایک کالعدم تنظیم کی طرف سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس کے بعد آئی جی آفس اور انکی رہائشگاہ کے گرد حفاظتی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے اردگرد کی سڑکوں پر پولیس کی اضافی نفری کے علاوہ آئی جی کی موومنٹ کے وقت سڑک کو بند کیا جائیگا۔ متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او موقع پر موجود ہوگا۔
آئی جی سکیورٹی

ای پیپر-دی نیشن