• news

ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا نے انٹرنیشنل ٹور دلانے کیلئے زیادتی کی کوشش کی، فٹ بالر یاسر آفریدی کا الزام

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) قصور کے واقعہ کے بعد فاٹا سے بھی زیادتی کا الزام سامنے آگیا ہے۔ فاٹا کے معروف فٹ بال کے کھلاڑی نے ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا پر زیادتی کیلئے دباﺅ کا الزام لگایا ہے۔ یاسر آفریدی کے مطابق ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا نے انٹرنیشنل ٹور دلانے کیلئے زیادتی کی کوشش کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر ڈائریکٹر سپورٹس نے سکالرشپ دینے سے انکار کردیا۔ گورنر خیبر پی کے مجھے انصاف دلائیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا ایاز خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سپانسر لیگ لینے کیلئے مجھے بدنام کررہا ہے۔
یاسر آفریدی

ای پیپر-دی نیشن