قصور واقعہ کے ملزموں کو سزائے موت دی جائے، اسلام آباد کے 50 مفتیوں کا فتویٰ
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے 50سے زائد مفتیوں نے قصور واقعے کے ملزموں کو سزائے موت دینے کا اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے۔ اسلام آباد کے پچاس سے زائد مفتیوں نے اپنے اجلاس میں فتویٰ جاری کیا کہ قصورمیں جو گناہ ہوا اس کے ملزم کسی رعائت کے مستحق نہیں، اس گناہ کی اسلام میں معافی کی کوئی گنجائش نہی، ملزموں کو سزائے موت دی جائے ایسے درندہ صفت لوگوں سے معاشرے کو جلد پاک کرنا چاہیے۔ قصور واقعے میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کو بھی سزا دی جائے بچوں اور ان کے والدین کو دلاسہ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مفتی/ فتویٰ