بیٹے کی خودکشی، رائفل چھینتے گولی لگنے سے سابق ایم پی اے رائو اقبال جاں بحق
پیر محل+ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار+ نیوز ڈیسک) پیر محل میں جائیداد کے معاملے باپ سے جھگڑے کے دوران سابق ایم پی اے راؤ اقبال احمد خان کے بیٹے رائو اطہر اقبال نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ بیٹے سے بندوق چھینتے ہوئے گولی لگنے سے رائو اقبال احمد بھی دم توڑگئے اس افسوسناک واقعہ پر شہر میں سوگ کی فضاء پھیل گئی تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے رائو اقبال احمد خان جو گائوں 670 گیارہ گ ب میں رہائش پذیر ہیں کا اپنے بیٹے سابق یو سی ناظم راؤ اطہر اقبال سے جائیداد پر تنازع کچھ روز سے جاری تھا گزشتہ روز گھر میں اسی بات پر پھر جھگڑا ہوا تو رائو اطہر نے رائفل سے اپنے آپ کو گولی مار کر جان دیدی بیٹے سے بندوق چھیننے کی کوشش میں رائو اقبال احمد کو بھی گولی لگی انہیں شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ توڑ گئے تھانہ پیر محل پولیس نے نعش ضروری کاررورائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ باپ بیٹے کی اچانک المناک موت پر ان کے گھر اور گائوں میں کہرام مچ گیا جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہر فرد واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتا رہا واضح رہے کہ رائو اقبال احمد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 1997ء میں مخدوم سید علی رضا کو شکست دیکر ایم پی اے منتخب ہوئے پرویز مشرف کے دور حکومت میں وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔