• news

متاثرہ بچوں اور والدین کو بروقت انصاف فراہم کیا جائیگا: پرویز رشید

اسلام آباد (صبا ح نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت قصور میں زیادتی کا شکار بچوں کو انصاف فراہم کریگی اور اس غیر انسانی فعل میں ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کو بروقت انصاف فراہم کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ لوگ متعلقہ حکام کو ہر قسم کی معلومات رضا کارانہ طو رپر فراہم کریں گے تاکہ ذمہ داروں کی شناخت کی جاسکے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن