• news

2012ء میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 46686 اساتذہ کو مستقل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے 2011ء اور 2012ء میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 46 ہزار 686 ٹیچرزکو ریگولر (مستقل) کردیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ریگولر ہونے والوں میں ای ایس ای، ایس ای ایس ای اور ایس ایس ای ٹیچرز شامل ہیں جو پنجاب کے مختلف شہروں میں تعینات ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ٹیچرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کی مختلف ٹیچرز یونین کے عہدیداروں اللہ رکھا گجر، سجاد کاظمی، رانا لیاقت نے مستقل ہونیوالے ٹیچرز کو مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن