• news

اربوں روپے کی زمین کی خریداری سکینڈل میں شوکت بنگش 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی احتساب عدالت نے اربوں روپے کی زمین کی خریداری کے سکینڈل میں ملوث پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اللہ بنگش کے بیٹے ملزم شوکت بنگش کو15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب پنجاب نے گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں ملزم کو پیش کرکے موقف اختیار کیا کہ گلبرگ میں واقع قصر ذوق شادی ہال کی اربوں روپے کی زمین کی خریداری کے سکینڈل میں شوکت اللہ مقدمہ میں نامزد ہے جبکہ اسی مقدمہ میں اہم سیاسی شخصیات شامل تھیں۔ کیس میں ملوث 19 افراد اپنے حصے کی رقم ادا کر چکے تھے لیکن شوکت اللہ بنگش پر ساڑھے 5 کروڑ سے زائد رقم واجب الادا تھی۔ لٰہذا مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن