اسلام آباد :رینجرز کی تعیناتی میں 180 دن کی توسیع کیلئے ایس ایس پی کا چیف کمشنر کو مراسلہ
اسلام آباد (آئی این پی) ایس ایس پی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کیلئے چیف کمشنر کو مراسلہ بھیج دیا۔ پیر کو ایس ایس پی اسلام آباد نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ بھیجا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کے اختیارات میں 180 دن کی توسیع کی جائے۔