عمران کے متنازعہ بیان کے خلاف درخواست ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظور کرلی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عمران کے متنازعہ بیان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار مقامی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران نے فوجی افسروں سے متعلق تضحیک آمیز بیان دیئے ہیں۔ گزشتہ برس عمران خان نے ریاستی اداروں پر دھاوا بولا۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔