• news

جدہ: ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کی تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق پاکستانی سفیر کا اظہار افسوس

جدہ (نوائے وقت رپورٹ) ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چاروں عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ سے ریاض جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد میں ملک کوثر حسین کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور بہو شامل ہیں۔ حادثے میں خاندان کے باقی 3 افراد محفوظ رہے۔ پاکستانی سفیر منظور الحق اور ناظم الامور عباس قریشی نے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ میتیں پاکستان لے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن