صدرمملکت نے یوم آزادی پر پیشہ ورانہ خدمات بہادری اور فرض شناسی پر مسلح افواج کے افسران و اہلکاروں کیلئے تمغوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج کے افسران و اہلکاروں کو پیشہ وارانہ خدمات، بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف کے طور پر مختلف تمغہ جات دینے کی منظوری دیدی۔ صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 211 افسران کو تمغہ امتیاز اور 200 اہلکاروں کو تمغہ بسالت دینے سے متعلق وزارت دفاع کی سمری کی منظوری دی ہے۔ اسی طرح پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، مجاہد فورس، ڈیفنس سروسز گارڈز اور سول آرمڈ فورسز کے 671 اہلکاروں کو تمغہ خدمت دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ پاک فوج کے 63 اہلکاروں کو امتیازی سند دینے سے متعلق سمری کی بھی منظوری دی۔