• news

حج مشن 2015ء کی فہرستو ں میں ردوبدل ، وزارت کیڈ کا سخت نوٹس، انکوائری کا حکم

اسلام آباد(آن لائن) وزارت کیڈ نے حج مشن 2015ء کی فہرستوں میں ردوبدل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان نے سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے فراہم کردہ فہرستوں میں تبدیلی اور منظور نظر افراد کے نام شامل کرنے پر سیکرٹری کیڈ سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔ وزارت کیڈ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حج مشن 2015ء کیلئے فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز ) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ای ہیسلیٹشن فار میڈسن ( نرم ) کی جانب سے فراہم کردہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ناموں میں میرٹ کی بجائے منظور نظر افراد کی فہرست جاری کرنے پر وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے حج مشن کے ناموں میں تبدیلی پر ہدایت کی ہے کہ حج مشن کی فہرستوں میں میرٹ اور لاء کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور فہرستوںمیں ردوبدل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن