• news

’’مغربی میڈیا، حکمران اسلامی ریاستوں کو بدنام کررہے ہیں‘‘ لارڈ نذیر، سراج الحق سے ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے گزشتہ روز منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طویل عرصہ سے مغربی میڈیا اور حکمرانوں کی طرف سے اسلامی ریاستوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ مصر، بنگلہ دیش، ترکی، فلسطین سمیت افریقی ممالک میں بھی سیاسی اسلام کی کامیابیوں کو غیرجمہوری اور غیرقانونی ہتھکنڈوں سے روکنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کے عوام کو باہمی اتحاد اور اعتدال سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے کرپشن سے نجات پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ضروری ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لارڈ نذیر کی فلسطین اور کشمیر سمیت اُمت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ سراج الحق نے لارڈ نذیر کو برما اراکان کے مسلمانوں کی حالت زار پر متوجہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ باہمی دلچسپی کی اس ملاقات میں بعدازاں سابق گورنر محمد سرور بھی شریک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن