خام تیل کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر، اگلے برس مزید 10 ڈالر فی بیرل سستا ہو سکتا ہے: ورلڈ بنک
لندن+واشنگٹن (اے این این+ نوائے وقت رپورٹ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس کے بعد فی بیرل قیمت43 ڈالر 87 سینٹس ہوگئی ہے۔ جنوری 2015سے اب تک خام تیل کے نرخ 18 فیصد کم ہوچکے ہیں۔ قیمتیں مسلسل نیچے آنے سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب ورلڈ بنک نے کہا ہے کہ ایران سے پابندیاں ہٹنے کے بعد اگلے سال خام تیل مزید دس ڈالر فی بیرل سستا ہو سکتا ہے۔ ایران سے پابندیاں ہٹنے سے برطانیہ، چین، بھارت، ترکی کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا۔