• news

ای او بی آئی کرپشن سکینڈل کی تفتیش نیب کے سپرد

اسلام آباد(صباح نیوز)بڑھاپے کی مراعات (اولڈ ایج بینیفٹ) کے قومی ادارے میں مبینہ کرپشن اور سابق چیئرمین ظفر گوندل کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی تفتیش نیب کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف تحقیقات اب نیب کرے گی ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تفتیش پر اثرانداز ہونے کے باعث مقدمہ ایف آئی اے سے نیب کے حوالے کیا گیا ہے۔سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر وجوہات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ظفر گوندل سابق وزیر نذر گوندل کے بھائی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن