ہائیکورٹ نے مقدس اوراق کی بے حرمتی پر گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے مقدس اوراق کی بے حرمتی پر گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت کے روبرو ملزمہ حلیمہ بی بی کی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ساڑھے تین سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ملزمہ کا ٹرائل مکمل نہیں ہو سکا۔ طبی رپورٹ میں واضح ہو چکا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے لہٰذا اس کی ضمانت منظور کی جائے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس کے سات گواہوں کا بیان قلمبند ہو چکا ہے جبکہ چھ پر جرح مکمل ہو گئی ہے۔ ملزمہ کے وکلاء اس کیس میں تاخیری حرنے استعمال کر رہے ہیں۔