کامونکے: بھینسیں ٹرین کے نیچے آنے سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل شدید گرمی میں مسافر پریشان رہے
کامونکے(نامہ نگار)راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے نیچے یکے بعد دیگرے دو بھینسیں آنے کے باعث ٹرین کے آدھ گھنٹے تک کھڑے رہنے سے ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ معطل رہا، شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹرین میں سوار ریلوے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت بھینسوں کے ٹکڑے کاٹ کر ٹرین کو اپنی منزل مقصود کی طرف دوبارہ روانہ کردیا، دونوں بھینسیں منڈیالہ روڈ کے دوست محمد عرف دوسا کی بتائی جاتی ہیں۔