• news

قانونی کتب اغلاط کیس‘ عدالت اقدامات سے مطمئن ہوئی تو مقدمہ نمٹا دیا جائیگا‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں قانونی کتب کی غلط اشاعت سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق مقدمہ کی سماعت میں عدالت نے لاء اینڈ جسٹس اور دیگر فریقین سے بنائے گئے سٹیچکو،کاپی رائٹس اور اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگر عدالت پیش رفت رپورٹ سے مطمئن ہوئی تو کیس کو نمٹا دیا جائے گا جبکہ کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لاء بکس کو غلطیوں سے پاک کرنے کیلئے سیل بنا دیا ہے ، سٹاف کی بھر تی کیلئے انٹرویو جاری ہیں ،سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے کچھ بکس میں غلطیوں کو ٹریس کیا ہے کچھ ایسے معاملات بھی سامنے آئے ہیں جس میں کچھ پبلشرز بغیر رجسٹریشن کے بکس چھاپ رہے تھے ، رجسٹریشن فیس پہلی بار 50ہزار پھر 20ہزار روپے کے حساب سے مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن