• news

ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے‘ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد(آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل جمعرات کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کے دوران وہ وزیر اعظم نواز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ان ملاقاتوں میں دیگر امور کے علاوہ مغربی ممالک کے ساتھ ایرانی جوہری معاہدے پر اعتماد میں لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن