کراچی: پولیس مقابلے میں 2 طالبان دہشت گرد ہلاک، جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے بچہ جاں بحق
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں اجتماع گاہ روڈ پر رات گئے پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والے محمد عبداللہ اور محمد محسن عرف حسن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھر گروپ سے تھا ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ دریں اثناء گلستان جوہر کے حسین ہزار گوٹھ میں جھونپڑیوں کو آگ لگنے سے ایک بچہ جھلس کر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔